گورننسEnglish

جناب ذیشان فیراستہ

ڈائریکٹر


جناب ذیشان فیراستہ ایک منتخب ڈائیریکٹر ہیں اور اکتوبر 2015 سے کمپنی کے بورڈ پر ہیں۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ نیویارک چلے گئے اور ایک بین الاقوامی بینک جے پی مارگن چیز اینڈ کمپنی میں Fixed Income Derivative Trader کی حیثیت سے کام کیا۔اس طرح آپ نے دو سال امریکی مالیاتی صنعت کے متعلق واقفیت حاصل کرنے کے بعد روپالی گروپ میں شمولیت اختیار کی اور سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبہ جات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔آپ نے خصوصی مصنوعات کے فروغ کا شعبہ تشکیل دیا جو براہِ راست آپ کی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔پیداوار اور فروخت کی منصوبہ بندی اور خام مال کی خریداری اور کنٹرول بھی آپ کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

جناب ذیشان فیراستہ نے مئی 2016 کو ڈائیریکٹرز ٹریننگ پروگرام میں بھی حصہ لیا جو کہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے منعقد کیا تھا۔آپ ایک منسلکہ کمپنی روپافل لمیٹڈ کے بھی ڈائیریکٹر ہیں۔